تیس نومبر کا جلسہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ،
تحریک انصاف کی جانب سے امن و عامہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرادی گئی شرکاء کیلئے 20 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے، جلسے میں شراب یا کوئی اور ممنوعہ چیز لے جانے پر بھی پابندی ہوگی، تیس نومبر کو تحریک انصاف پرامن جلسہ کرنے کے بعد دھرنا نہیں دیگی ، مظاہرین کو پر امن طریقے سے منتشر کیا جائیگا
جمعہ 28 نومبر 2014 22:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورحکومت کے درمیان اسلام آباد میں تیس نومبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے جس کے تحت تحریک انصاف کی جانب سے امن و عامہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف اور حکومت کے مابین طے پانے والے معاہدے کی دستاویز کے مطابق شرکاء کیلئے 20 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے، جبکہ جلسے میں شراب یا کوئی اور ممنوعہ چیز لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔
مذکورہ معاہدے پراسسٹنٹ کمشنرکامران چیمہ اور پی ٹی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر کرنل(ر) یونس علی رضا نے دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق تیس نومبر کو تحریک انصاف پرامن جلسہ کرنے کے بعد دھرنا نہیں دے گی بلکہ مظاہرین کو پر امن طریقے سے منتشر کیا جائیگا۔حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ قانون شکنی کی صورت میں سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.