قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیل پیش کردی گئی،

جون 2013 سے اب تک وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر 29 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے

جمعہ 28 نومبر 2014 22:09

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیل پیش کردی گئی، جون 2013 سے اب تک وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر 29 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی ۔ایوان کو بتایاگیا کہ جون 2013 سے اب تک وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر 29 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

غیر ممالک سے رہا کئے جانے والے پاکستانی قیدیوں کے بارے میں مشیر خارجہ کے تحریری جواب میں بتایاگیا کہ 3 سال میں پاکستان نیایک ہزار 260 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا، جس میں سے ایک ہزار220 ماہی گیر اور 40 عام شہری ہیں اس دوران بھارت نے 293 پاکستانیوں کو رہا کیا،ان افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تین سال میں سعودی عرب نے 681 2اور امریکا نے 165 پاکستانیوں کو رہا کیا۔

قیدیوں کو چوری ، جعل سازی ، منشیات کی ا سمگلنگ، منی لانڈرنگ، غیر قانونی قیام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاتھا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ عرب شہزادوں کو شکار کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جاتا ہے عرصہ دراز سے یہ پالیسی جاری ہے، یہ ملکی خود مختاری کے خلاف نہیں، اس پالیسی پر نظر ثانی کر کے ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت برابری کی بنیاد پر بڑھانا چاہتے ہیں۔بھارت کو ایم ایف این کا درجہ اْس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم نہیں کر دیا جاتا اور کسی بھی فیصلے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائیگا۔