Live Updates

احسن رشید کی رسم قل نثار کالونی کینٹ کی قریبی مسجد میں ادا کی گئی ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت دیگر افراد کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعہ 28 نومبر 2014 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبر احسن رشید کی رسم قل نثار کالونی کینٹ کی قریبی مسجد میں ادا کی گئی ، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے مولانا عزیز اللہ نے دعاء کروائی ، رسم قل میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری،نعیم احمد، نویداحمد، آصف رشید،سلمان احسن ، منصور احسن ،ایم این اے شفقت محمود، حامد خان، فیض اللہ کموکا، رائے عزیز اللہ ،خواجہ احمد حسان ، پیر مخدوم اشفاق احمد، تسنیم نورانی، میاں ساجد پرویز ، ملک قیوم ،نوازگوندل، افضل حیات ، کرنل (ر) اعجازمنہاس، راشد خان، فاروق امجد میر ، عمرسرفراز چیمہ، عمر فاروق ، شاہ نوازچیمہ ، خالد معراج گجر، عبداللہ وینس ، خالد عزیز لون ، شعیب صدیقی ، سردار کامل عمر ، شاہد ذوالفقار ، چوہدری طارق ارشاد ، نذر فرید کھوکھر، علی حسنین نقوی، چوہدری ریاض احمد، ملک عظمت کھوکھر، رانا مسعود ، محمد مدنی، ڈاکٹر شاہد صدیق، حامد معراج، راجہ عابد یونس، اویس یونس،رانا ندیم، محمد رمضان ، محمد ایوب ، کرنل (ر) جاوید کاہلوں ، ملک سجاد، وقاص افتخار بٹ ، میجر احمد حسین، ابوبکر انصاری، امین ذکی ، شاکر اعوان، زین شیخ، سلمان ظفر، فواد رسول، نواز گجر، نویداحمد، اشتیاق ملک ، رضوان رضی، عمران یونس، انصر نت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ان کے قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تیسرے روز بھی احسن رشید مرحوم کے گھر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کے لئے آمد کا سلسلہ جاری رہا ، پی ٹی آئی پنجاب کے مختلف اضلاع سے عہدیداران اور کارکنان نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین!

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :