دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کے پیش نظر 7 دن کے لئے ایکسپو سینٹر کے اطراف میں ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی

جمعہ 28 نومبر 2014 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) سیکرٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر علی عباسی نے کراچی میں دفاعی نمائش ”آئیڈیاز 2014ء“ کے انعقاد کے پیش نظر 7 دن کے لئے ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقے میں ہیلی کیم کیمرے (ڈرون کیمرے) اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی ہے۔ انہوں نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ یہ پابندی 29 نومبر سے 5 دسمبر تک لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :