لاہور ہائی کورٹ میں حکومت مخالف تقریر پر شیخ رشیدکیخلاف غداری کا مقدمہ کے اند راج کیلئے درخواست دائر،

شیخ رشید کی تقاریر ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں‘ شیخ رشید کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کیا جائے‘درخواست گزار کا موقف

جمعہ 28 نومبر 2014 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کردی گئی ‘درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کی تقاریر ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں‘ شیخ رشید کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست عام شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست میں شہری نے موٴقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی تقاریر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جس کے تحت شیخ رشید کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج کی بھی درخواست دائر کی جا چکی ہے

متعلقہ عنوان :