لاڑکانہ میں نوجوان نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی

جمعہ 28 نومبر 2014 21:38

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب رسول آبا کے علاقے میں 22سالہ نا معلوم نوجوان نے پشاور سے کراچی جانے والی خوش حال خان خٹک کے سامنے کود کر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش سر اور دھڑ جدا جدا پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی اس ضمن میں ایدھی ٹرسٹ لاڑکانہ کے نگران حاجی سلیم نے میڈیا کو بتا یا کہ چانڈکا اسپتال کے پوسٹ مارٹم کرنے والے شعبے کے ڈاکٹرز مسلسل جو بھی مرنے والا شخص کی لاش دی جاتی ہے وہ بغیر پیوند کاری کے دی جارہی ہے اکثر ملنے والی لاشیں جن کے ہاتھ ، پیر اور جسم کا کوئی بھی حصہ جدا ہوتا ہے یا اگر سر یا جسم کے کسی بھی حصے کی پوسٹ مارٹم کی جاتی ہے تو وہ لاش بغیر پیوند کاری کے کھلی حالت میں ایدھی والوں کے حوالے کی جاتی ہے جس کے باعث اس کی تدفین میں سخت دشواری اور پریشانی پیش آتی ہے ۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے اپیل کی کہ پوسٹ مارٹم کے بعد جو بھی لاش حوالے کی جائے اس کی پیوند کاری کی جائے۔