بشام، کروڑہ ہا ئیڈرو پاور پرا جیکٹ کی تعمیر کے خلاف ہزاروں متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 نومبر 2014 20:31

بشام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) گیارہ اعشاریہ آٹھ میگا واٹ کروڑہ ہا ئیڈرو پاور پرا جیکٹ کی تعمیر کے خلاف کروڑہ میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہزاروں متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیااور بشام سوات روڈ کو تین گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا اور ڈیم نا منظور کے نعرے لگا ئے ، ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ہمارے تحفظا ت دور نہ کئے گئے ، مقامی آبادی کو مفت بجلی دینے ، ڈیم کی رائلٹی دینے اور متاثرین کو معاو ضہ دینے کے سلسلے میں صو با ئی حکومت جب تک ہمارے ساتھ تحریری معاہد ہ نہیں کر تی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ڈیم کا افتتا ح نہیں کرنے دیں گے، مظاہرے سے مقررین کا خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق صو بائی حکو مت کی جانب سے کروڑہ کے قریب مجو زہ گیارہ اعشاریہ آٹھ میگاواٹ کروڑہ ہا ئیڈرو پاور پرا جیکٹ کی تعمیر پر کام شروع کر نے کے خلاف جمعہ کے روز ہزاروں متاثرین نے کروڑہ شاہ پور چوک میں بشام سوات روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بشام سوات روڈ کو تین گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا ، مظاہرے سے ایکشن کمیٹی شانگلہ کے صدر محمد نعیم خان ایڈو کیٹ ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر متوکل ایڈو کیٹ ، پی پی پی شانگلہ کے صدر سا بق ایم پی اے انجینئر حمید اقبال جمعیت علما ء اسلام (ف) کے رہنماشیر عالم خان، محمد یار خان ، اے این پی شانگلہ کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی سدید الرحمن ، سلطان روم ایڈو کیٹ ، سا بق ناظم محمد وہاب، محبوب الرحمن ، گلاب شاہ پوری، وقار احمد خان ، اختر منیر ، عبد الزمان خان ، سید جان اور دیگر نے خطاب کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل رانیال میں 72میگاواٹ خان خواڑ ڈیم پرا جیکٹ مکمل ہوا ہے لیکن شانگلہ کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا گیا ، ہمار ا مطالبہ آئینی ہے اور یہ صو با ئی حکومت کا پرا جیکٹ ہے لہذا میرٹ اور حق کی بات کر نے والی صو بائی حکومت ہمارے بنیادی حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالیں اور کروڑہ ڈیم سے متاثر ہو نے والی آبادی کو مفت بجلی ، بجلی کی رائلٹی اور معاوضہ دیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خون سے اسلام آباد کے محلا ت کو روشن نہیں ہو نے دیں گے صو بائی حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں اور ڈیم کی تعمیر سے پہلے مقامی آبادی کے تمام تحفظات دور کریں اور ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کرے، ور نہ ڈیم کی تعمیر ہمارے لاشوں پر گز ر کرہو گی ، انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے درجنوں چھوٹے بڑے پن بجلی گھر تباہ ہو جا ئیں گے اور پن چکیاں ختم ہو جا ئیں گی اور واٹر سپلا ئی سکیمیں بھی تباہ ہو جا ئیں گی ، انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے ساتھ تحریری معاہد ہ نہیں ہو جا تا ہم ڈیم کی تعمیر نہیں ہو نے دیں گے احتجاجی مظا ہر ہ میں ایک قرار دادبھی منظور کی گئی جس میں صو بائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یہاں کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ڈیم پر کام شروع نہ کریں ، ص وا ضح رہے کہ صو با ئی حکومت نے PHYDOصو با ئی ہا ئیڈرو ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کے زیر انتظام کروڑہ میں گیارہ اعشا ریہ آٹھ میگاواٹ کروڑہ ہا ئیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دی ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا آئندہ چند روز میں پرا جیکٹ کا با قاعدہ افتتاح کرنے والے ہیں ۔