علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خلاف قواعد وضوابط مکانات الاٹمنٹ کا انکشاف،

کمیٹی چیئرمین نے منظور نظر لوگوں کو سنیارٹی کیخلاف مکانات الاٹ کردیئے

جمعہ 28 نومبر 2014 19:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خلاف قواعد وضوابط مکانات الاٹمنٹ کا انکشاف ، کمیٹی چیئرمین کامران شاہد نے منظور نظر لوگوں کو سنیارٹی کیخلاف مکانات الاٹ کردیئے ۔

(جاری ہے)

ذارائع کے مطابق عمران مالی کو کمیٹی چیئرمین کامران شاہد نے بغیر قواعد وضوابط کے سنیارٹی کیخلاف مکان الاٹ کردیا جو ان کو 24/11/2014ء کو الاٹ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ پر سینئر مالیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور عمران مالی نے راحیل شاہ سے 50ہزار روپے لیکر مکان کا تبادلہ بھی یونیورسٹی کے قواعد وضوابط کیخلاف کیا جس کی وجہ سے سینئر مالیوں میں مایوسی اور غصہ پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :