یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر اہلیان حیدرآباد کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کو زبر دست خراج تحسین

جمعہ 28 نومبر 2014 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے زونل انچارج وزونل کمیٹی کے اراکین نے اپنے ایک بیان میں حیدر آباد شہر میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر حیدر آباد کے عوام کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عہد حاضر کا سقراط کراردیا ہے ۔ زونل کمیٹی کے اراکین نے الطاف حسین کو عہد حاضر کا سقراط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سقراط نے سچ کی خاطر زہر کا پیالہ پی لیا اسی طرح قائد تحریک نے ہر کڑی سے کڑی آزمائش اور سخت سے سخت امتحان کا انتہائی جرات او ر ہمت کے ساتھ مقابلہ کیا او ران گنت مظالم سہے لیکن سچ اور حق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک تاریخ کا روشن باب ہی نہیں بلکہ رہتی دنیا تک کے مظلوموں کیلئے ایک سنہری اور جگماتی تاریخ بن چکے ہیں ہم سب خوش قسمت ہے ہیں کہ اس عظیم جدوجہد میں شامل ہیں ،خوشی کے اس پر مسرت موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ آپکی عملی مخلصانہ طویل قربانیوں سے لبریز اٹھانوے فیصد مظلوم عوام کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور محبت بانٹنے والی تعلیمات پر ہمیشہ عمل کر تے رہیں گے اور اہلیان حیدر آباد الطاف حسین کی قیادت میں 98فیصد مظلوم عوام کا انقلاب لانے کیلئے اپنی آخری سانس تک جہد وجہد جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قائد تحریک کی درازی عمر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آ پ کے علم میں اور رزق میں ہر لمحہ اضافہ فرمائے ،کامیابیاں قدم قد م پر آپ کا مقد ر ہوں ، دنیا بھر میں عوام کے دلوں میں ہر لمحہ آپ کی محبت میں اضافہ بڑھتا رہے ، اللہ تعالیٰ ہر قسم کے سازشی ہتھکنڈوں او ردشمنوں کے شرسے محفوظ رکھے ۔ٓخر میں انہوں نے بحریہ ٹاؤن کے روح رواں ملک ریاض کو یونیورسٹی کے اعلان او رگورنر سندھ ڈاکٹرعشر ت العباد خان کو یونیورسٹیوں کے قیام کی کوششوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔