خانیوال، پی ٹی آئی کو دھرنوں کاڈرامہ ختم کرکے ملک وقوم کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے،عرفان جٹ

جمعہ 28 نومبر 2014 18:16

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) مسلم لیگ(ن) سٹی خانیوال کے نائب صدر عرفان جٹ نے کہاکہ پی ٹی آئی کو دھرنوں کاڈرامہ ختم کرکے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے لیے مثبت رول اداکرناچاہیے چارماہ سے جاری دھرنے جلسے جلوس سے قومی ترقی کاعمل بری طرح متاثرہوا ہے عمران خان ضد چھوڑ کر دھرنوں کی بجا ئے صوبہ کے پی کے کی ترقی کے لیے توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیو ٹیموں پرحملے کرنیوالوں کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہاکہ پولیو ٹیموں کو نشا نہ بنانے والے ملک وقوم کے مستقبل کومفلوج کرناچاہتے ہیں پولیو فری پاکستان پوری قوم کی ضرورت اور انسانیت کی فلاح ہے اس حوالے سے ہرشہری کو اپنارول اداکرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :