Live Updates

عمران خان صر ف زبانی طور پر نوجوانوں کی ترجمانی کررہے ہیں ‘ محمد شاویز خان

جمعہ 28 نومبر 2014 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر بنے ہوئے ہیں مگر انہوں نے خیبرپختونخواہ میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ،وہ صر ف زبانی طور پر نوجوانوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سالانہ10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہدف مقررکیا ہے۔

پنجاب میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ نوجوان سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں ۔صنعتی اورمارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پنجاب میں نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کرروزگار کی فراہمی ایک چیلنج ہے جسے موقعے میں بدل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیوٹا اور وکیشنل ایجوکیشنل ٹریننگ کے اداروں کی تنظیم نو اوراستعداد کاربڑھانے کی ضرورت ہے ۔

نوجوانوں کومختلف ہنر سیکھانے کیلئے عمارتوں اوراساتذہ کے حصول پر وقت ضائع کرنے کی بجائے کمپنیوں کی خدمات حاصل کر کے ہنر مند افرادی قوت تیزی سے تیار کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ٹیکس وصولی کے نظام کو آٹو میشن کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پائیدار معاشی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں اورمعیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :