وزارتِ صنعت و پیداوار، حکومتِ پاکستان قومی ادارے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور تعاون اور رہنمائی جاری رکھے گی۔ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) کی سربراہی میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں

وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار ، راجہ حسن عباس کا پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 15:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار ، راجہ حسن عباس نے کہا ہے کہ وزارتِ صنعت و پیداوار، حکومتِ پاکستان قومی ادارے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور تعاون اور رہنمائی جاری رکھے گی۔ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) کی سربراہی میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

وہ جمعہ کو پاکستان اسٹیل کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کررہے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل میجر جنرل ظہیر احمد خان اور ادارے کے سینئر افسران نے آپریشنز بلڈنگ ، بن قاسم ، کراچی میں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی سیکریٹری کو سی ای او پاکستان اسٹیل نے وی آئی پی بریفنگ روم میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے مربوط کارخانوں سے 25 سے 30 فیصد پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ ستمبر اور اکتوبر2014 ء کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود ادارے کے ملازمین کاپاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون قابل تعریف ہے۔ انہوں نے پاکستان اسٹیل کی کئی برسوں سے لازمی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں پر عدم توجہی کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی۔

وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار راجہ حسن عباس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان اسٹیل کے مقررہ پیداواری ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اور ادارے کے جملہ مسائل کے حل کرانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ بعدازاں، وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل کے مختلف پیداواری کارخانوں کا دورہ کیا جن میں بلاسٹ فرنس ، کوک اوون بیٹری پلانٹ، اسٹیل میکنگ ڈیپارٹمنٹ، رامیٹریل ہینڈلنگ ڈیپارٹمنٹ ، ہاٹ اسٹرپ مل اور میٹالرجیکل ٹریننگ سینٹر(ایم ٹی سی) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :