نکیال و باغ میں بھارتی کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ خطہ کے امن کو داؤ پر لگانے مترادف ہے ‘ اکرم چوہدری

جمعہ 28 نومبر 2014 13:12

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) سابق صدر چیمبرآف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ نکیال و باغ میں بھارتی کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ خطہ کے امن کو داؤ پر لگانے مترادف ہے بھارتی حکومت اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے بھارت گزشتہ 67سالوں سے کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بیٹھا ہوا ہے اس کا گھناؤنا کردار ہر جگہ واضع ہو چکا ہے لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں سے کبھی باز نہیں آیا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کیخلاف مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت آزاد کشمیر و پاکستان کے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہو چکا ہے بھارت فوری طورپر اپنی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آیا تو افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارتی افواج کو ان کی نانی یاد کروا دیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکارایک طرف مذاکرات ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جبکہ دوسری طرف بھارتی افواج آئے روز کنٹرول کے علاقوں پر معصوم اور نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے خطہ کا امن مکمل طورپر تہہ و بالا ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حکومت اور افواج بزدلانہ اقدام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور کا منفی رویہ خطہ میں جنگی صورتحال پیدا کر رہا ہے جس کی وجہ سے خطہ کا امن خراب ہونے کا اندیشہ ہے بھارتی آئے روز پاکستانی علاقوں اور کنٹرول لائن میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم جانوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے جبکہ اس کی بزدل بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ انتہائی گھناؤنا اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :