آزادکشمیر کی تاجر برادری محکمہ برقیات کی جانب سے جاری بجلی کے ٹیرف کو مسترد کرتے ہوئے خبرادر کرتی ہے کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے خالق آباد روڈ 32کروڑ روپے کی لاگت سے چھ ماہ قبل تیار ہوئی لیکن چھ ماہ کے اندر ہی کرپشن بے نقاب ہوگئی “وزیراعظیم آزادکشمیر میرپور دشمن پالیسی ترک کریں ورنہ وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے

مرکزی انجمن تاجران آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر اور صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کااجلاس سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 13:12

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) مرکزی انجمن تاجران آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر اور صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہاہے کہ آزادکشمیر کی تاجر برادری محکمہ برقیات کی جانب سے جاری بجلی کے ٹیرف کو مسترد کرتے ہوئے خبرادر کرتی ہے کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے خالق آباد روڈ 32کروڑ روپے کی لاگت سے چھ ماہ قبل تیار ہوئی لیکن چھ ماہ کے اندر ہی کرپشن بے نقاب ہوگئی ‘وزیراعظیم آزادکشمیر میرپور دشمن پالیسی ترک کریں ورنہ ہم وزیراعظم ہاوس کے گھیراو سے بھی دریغ نہیں کریں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مرکزی انجمن تاجران کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے تنویر احمد غازی، محمد فاروق چوہان، راجہ فضل الرحمان، حاجی منیر حسین،،شوکت جنجوعہ،رضوان کرامت، شبیر احمد چیچی، مرزااعجاز،آصف ندیم بٹ، مرزا بشارت ،ظفر بنگش، خانزادہ خان، ملک غلام نبی اور چوہدری طارق محمود کے علاوہ دیگرتاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ غیر معمولی اجلاس میں امجد محمود،سجاد احمد مغل، شہزاد خاکسار، شاہد کٹھانہ، محمد یاسین، وقاص وکی،ضیاء رشید، رشید مغل،ملک محمد اشفاق،رشید چوہان، ایس اے بخاری،سید ابرارحسین، چوہدری محمد صدیق، ریاض صابر،حاجی ارشد سیٹھی، چوہدری فیصل، سکندر لطیف، ناصر محمود بٹ، افتخار احمد ببلو، اویس مغل، چوہدری سکندر،اللہ دتہ جنجوعہ، چوہدری شوکت محمود کے علاو ہ دیگر تاجر راہنما بھی موجود تھے۔

مقررین نے صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کو اختیار دی کہ محکمہ برقیات کے خلاف آپ جو بھی کا ل دیں گئے ہم اس پر پور اْتریں گئے انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات ،واٹر سپلائی ،ہائی وے اور کارپوریشن کے ذمہ دار شہریوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاجر برادری اربو روپے ٹیکس دینے کے باوجود اپنے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ ہم صدر تاجران چوہدری محمد نعیم کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کراتے ہیں کہ قائد کے حکم پر ہم حاضر ہیں صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہاکہ محکمہ برقیات کے ذمہ داران آزادکشمیر کے عوام کو نئے ٹیرف لاگو کرنے کی پالیسی ترک کردیں ۔

تاجر برادری اب مکمل طور پر متحد ہے اور اگر محکمہ برقیات نے عوام دشمنی روش ترک نہ کی تو ہم وزیراعظم آزادکشمیر چوہدر ی عبد المجید کے گھر کا گھیراو بھی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر بھاری بھر کم ٹیکس دینے کے باوجود بد حالی کا شکار ہیں سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں پینے کے صاف پانی دستیاب نہیں شہری 9سو روپے تا ایک ہزار وپے تک پانی کا ٹینگر خریدنے پر مجبور ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز حکومتی کرپشن اور بد اعمالی کی تصویرخالق آباد روڈ کا ایک حصہ ناقص تعمیر کا بد ترین نمونہ بن کر زمین بوس ہو چکا ہے اور سٹرک سلائیڈنگ کرتی ہوئی ڈیم میں جا گری ہے اتنی بڑی کرپشن عوام کا 32کروڑ روپے ڈکار لیاگیا ہے لیکن حکومت کے ذمہ داران کی جانب سے تشویش یا نوٹس لینے کی بات ابھی تک سامنے نہیں آئی انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ حکمرانوں کے کالے کرتوت بے نقاب کرتے ہوئے شہری مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور دکردار جاری رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :