سیمونا ہالپ اور کویٹووا سڈنی انٹرنیشنل ویمن ٹینس ٹورنامنٹ سے نئے برس کا آغاز کریں گی

جمعہ 28 نومبر 2014 11:34

سڈنی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) عالمی نمبر تین رومانوی سٹار سیمونا ہالپ اور ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا آئندہ برس شیڈول سڈنی انٹرنیشنل ویمن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ 11 سے 17 جنوری میں سڈنی، آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالپ کو رواں برس کھیلے گئے سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بار انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت کر کیریئر کا نواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیں گی۔

متعلقہ عنوان :