میاں نواز شریف نے 1995 سے 1997 تک صرف 577 روپے ٹیکس دیا : اعتزاز احسن

جمعرات 27 نومبر 2014 00:19

میاں نواز شریف نے 1995 سے 1997 تک صرف 577 روپے ٹیکس دیا : اعتزاز احسن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 1995 سے 1997 تک صرف 577 روپے ٹیکس دیا ۔پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا لیکن انہیں یہ بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ آئینی طور پر مڈ ٹرم انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی ہر احتجاج کے لیے تیار ہے لیکن گن پوائنٹ پر حکومت گرانے کے لیے تیار نہیں۔اس ملک میں کئی لشکر ہیں کل کو کوئی اور بھی آ سکتا ہے۔الیکشن 2013 میں دھاندلی سے متعلق موقف دیتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ذمہ دار الیکشن ٹریبونل اور آر اوز ہیں ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پولنگ بیگ میں دری بھری تھی تو پولنگ ایجنٹ نے نتائج کیسے بتائے؟انہوں نے مزید کہا کہ اب عمران خان کی تحریک ایک سانچے میں ڈھل گئی ہے۔