اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 27 نومبر 2014 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں4 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں مزید کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک ممالک نے فیصلہ کرلیا ہے کہ خام تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی جائے گی اور خام تیل کی پیداوار کو برقرار رکھا جائے گا،ادھر خام تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور4سال کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں اور قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔