جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

محکمہ صحت کے ڈرگ سکواڈ کے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے، غیر معیاری ادویات تیار کرنے پر تین فیکٹریاں سیل، 5 افراد گرفتار، تھانہ ہربنس پورہ ، بادامی باغ اور ساندہ میں مقدمات، بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی‘ خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 27 نومبر 2014 23:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان کی ہدایت پر جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے ،محکمہ صحت کے سکواڈ نے ایف آئی اے کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں لائسنس کے بغیر ادویات تیار کرنے والی3 فیکٹریوں پر اچانک چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

سکواڈ نے جعلی ادویات تیار کرنے پر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا اور فیکٹریوں کو موقع پر سیل کر دیا اور ملزمان کے خلاف خلاف تھانہ ہربنس پورہ، بادامی باغ اور ساندہ میں مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔

مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :