امیر جماعت اسلامی فاٹا کاکراچی میں بچیوں کی بازیابی پر انتظامیہ سے رابطہ ،

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کو ایم کیو ایم صرف دینی مدارس کے خلاف اپنے مذموم عزائم کے تحت پروپیگنڈہ مہم کے طور پر استعما ل کیا ہے،ہارون رشید

جمعرات 27 نومبر 2014 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) باجوڑ کی معصوم بچیوں کی کراچی میں بازیابی کے واقعے پر امیر جماعت اسلامی فاٹا صاحبزادہ ہارون الرشید کا حافظ نعیم الرحمان اور اعلیٰ سرکاری حکام سے رابطہ،واقعے کی وسیع تر تحقیقات کرانے کا مطالبہ،امیر جماعت اسلامی فاٹا صاحب زادہ ہارون الرشید نے کراچی میں باجوڑ کی 33 بچیوں کی بازیابی کے واقعے پرامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اورپولتیکل انتظامیہ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور اس واقعہ کو جوازبناکر تحقیقات سے قبل دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر پیش کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

المرکزالاسلامی پشاور قبائل سیکرٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں صاحب زادہ ہارون الرشید نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کو ایم کیو ایم صرف دینی مدارس کے خلاف اپنے مذموم عزائم کے تحت پروپیگنڈہ مہم کے طور پر استعما ل کیا ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں بھرپور تحقیقات کے بعد ہی اپنی رائے دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ بچیوں کی بازیابی کے واقعے کی ابتدائی حقائق تو سامنے آگئے ہیں تاہم اس حوالے ابھی مزید تحقیقات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کو تحقیقات سے قبل ایسے واقعات اچھالنا زیب نہیں دیتا اور بھرپور تحقیقات کا انتظار کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ مدرسہ انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کا نتیجہ ہے اور کوئی بھی چیز نظر نہیں آرہی اسلئے اس واقعہ کو اچھالنا اور اسے صرف دینی مدارس کے خلاف ایک کارڈ کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔