پیپلزپارٹی نے داعش کی موجودگی کی اطلاعات اوروال چاکنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا

جمعرات 27 نومبر 2014 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں داعش کی موجودگی کی اطلاعات اور اس سے متعلق وال چاکنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹیرٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ارکان ڈاکٹر نفیسہ شاہ عمران ظفر لغاری شازیہ مری عبدالستاربچانی اور شگفتہ جمانی کی طرف سے جمع کروائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گرد تنظیم داعش کی موجودگی کی اطلاعات کے حوالے سے وزیرداخلہ کی توجہ چاہتے ہیں ،ملک کی مختلف شہروں میں اس دہشت گردتنظیم کے حق میں سٹیکرز وال چاکنگ اورخیرمقدمی جملے اور حمایت دیکھی جاسکتی ہیں یہ انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ ہے اور یہ صورتحال پریشان کن ہے کیونکہ جوعناصر اب نعرے لکھ رہے ہیں آنے والے دنوں میں وہ دہشت گردانہ سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :