قیام پاکستا ن کے بعد تمام وسائل اور مواقع کے باوجود پاکستان غریب ترین ملکوں میں سے ہے ‘لیاقت بلوچ ،
عوام پر پولیس اور انتظامیہ ، کسانوں پر جاگیرداروں ، سرداروں ، وڈیروں اور عورتوں پر ظلم پر مبنی معاشرتی نظام کا جبر ہے‘وفد سے گفتگو
جمعرات 27 نومبر 2014 23:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قیام پاکستا ن کے بعد تمام وسائل اور مواقع کے باوجود پاکستان غریب ترین ملکوں میں سے ہے ، بیشتر آبادی خوراک کی کمی ، تعلیم کے فقدان ، صحت کی سہولتوں کی نایابی ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور رہائشی مکانوں کی قلت عوام کے لیے عذاب بناہواہے ، عوام پر پولیس اور انتظامیہ ، کسانوں پر جاگیرداروں ، سرداروں ، وڈیروں ، مزدروں پر ظالمانہ صنعتی نظام ، ملازموں پر مالکوں کا اور عورتوں پر ظلم پر مبنی معاشرتی نظام کا جبر ہے ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ اور کوئٹہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وفد میں قربان عباسی ، امان اللہ شادیزئی ، عبدالحلیم ترین ، محمد فاروق مہمند ، حبیب اچکزئی اور دیگر رہنما شامل تھے ۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ جرائم ، سٹریٹ کرائم کی وجہ سے بیشتر آبادی کو جان مال عزت آبرو کا تحفظ نہیں ، عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا ۔ نہروں سے پانی اور صلاحیت کے باوجود بجلی گھروں سے پوری بجلی حاصل نہیں ہورہی ۔
کھیت سے منڈی کا نظام کسانوں کو برباد کر رہاہے ۔ مہنگائی ، رشوت اور بے روزگاری نے شہروں اور دیہات کے غریبوں کو فاقوں پر مجبور کر دیاہے ۔ امارت اور غربت میں فرق بغاوت ، شدت اور انتہا پسندی بڑھتی جارہی ہے ۔ غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتے جارہے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ نظام فرسودہ ہو چکاہے کراچی ، بلوچستان ، فاٹا میں ریاستی نظام زمین بوس ہے ۔ ملک کو معاشی ، انتظامی اور اخلاقی بحرانوں ، سماجی برائیوں سے نجات دلانے کے لیے اسلامی پاکستان بنانا ہوگا ۔ خوشحال پاکستان ہی عوام کو خوشحال بنائے گا ۔ جماعت اسلامی کے اجتما ع عام نے مرد و خواتین اور کارکنان میں جدوجہد اور ولولہ کی شمع روشن کر دی ہے ۔ نوجوان اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی تحریک کا ہراول دستہ ہوں گے ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے کراچی کے ایک مدرسے سے قبائلی علاقوں کی بچیوں کی بازیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ بازیاب بچیوں کو حکومت بحفاظت ان کے والدین تک پہنچانے کا اہتمام کرے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.