کراچی ، بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ24گھنٹے بعد درج

جمعرات 27 نومبر 2014 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی کے تھانہ سپرمارکیٹ میں بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ24گھنٹے بعد درج کرلیاگیا،نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش بھی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں باجوڑ ایجنسی سے کراچی سے جاکر بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سپرمارکیٹ میں درج کرلیاگیا ہے،مقدمہ میں غیر رجسٹرڈ مدرسے کی مالکہ حمیدہ بی بی اور جس مکان سے بچیوں کو بازیاب کیا گیا اس کے مالک ایوب کو نامزد کرکے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے،مقدمہ سیکشن342 کے تحت درج کیا گیا اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔۔۔

متعلقہ عنوان :