چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے شمالی بحیرہ عرب میں بحری مشقوں کا معائنہ
جمعرات 27 نومبر 2014 23:20
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مختلف بحری مشقوں کا معائنہ کیا جس میں پاک بحریہ کے متعدد جنگی یونٹس نے حصہ لیا۔ ایڈمرل ذکاء اللہ جن کا پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد نیول فلیٹ کا یہ پہلا دورہ تھا، نے پورے دن پر محیط تمام بحری مشقوں کا بغور جائزہ لیا۔ بحر ی بیڑے نے روایتی اور غیر روایتی دونوں خطرات کے خلاف مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا جن میں دہشت گردی اور بحری قذاقی سے نمٹنے، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور فضائی جنگ کے خلاف اپنائے جانے والے طریقہء کار کی مشقیں شامل تھیں۔
سربراہ پاک بحریہ نے بحری بیڑے کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی کے پیچیدہ ماحول اور بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملیوں سے اپنے آپ کو مسلسل آگاہ رکھیں جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہونے والی بحری جنگ کا دارو مدار کثیر الجہتی آپریشنز پر ہوگا جو نیوی کے اپنے تمام یونٹس سمیت دیگر مسلح افواج کے درمیان مضبوط باہمی اشتراک اور روابط کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔ قبل ازیں چیف آف نیول اسٹاف کی آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.