Live Updates

30نومبرکااحتجاج پرامن ہوگا،احتجاج ہماراآئینی حق ہے،وفاقی وزیرداخلہ راستے بندنہ کرائیں ، مہنگائی بڑھ رہی ہے،گیس اورپانی کے مسائل ہیں،ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے،عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے، آئین پڑھ لیں،سیاسی کارکن ہوں،جلسے جلوس کرتاہوں،موجودہ حکومت دھاندلی شدہ حکومت ہے، اصل حقائق سامنے لائے جائیں،کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچاہتے،احتجاج ہماراجمہوری حق ہے،تصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے،

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کی سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 23:13

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ30نومبرکااحتجاج پرامن ہوگا،احتجاج ہماراآئینی حق ہے،وفاقی وزیرداخلہ راستے بندنہ کرائیں ، مہنگائی بڑھ رہی ہے،گیس اورپانی کے مسائل ہیں،ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے،عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے، آئین پڑھ لیں،سیاسی کارکن ہوں،جلسے جلوس کرتاہوں،موجودہ حکومت دھاندلی شدہ حکومت ہے، اصل حقائق سامنے لائے جائیں،کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچاہتے،احتجاج ہماراجمہوری حق ہے،تصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور‘وزیراطلاعات مشتاق غنی‘وزیربلدیات عنایت اللہ خان‘وزیرصحت شہرام ترکئی سمیت کابینہ کے دیگراراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی احتشام جاویداکبرخان‘جاویدنسیم‘گل سیدخان بھی موجودتھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے الامین ہاؤس میں وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈہ پورسے انکی والدہ اورانکے والدمیجر(ر)امین اللہ خان گنڈہ پورسے انکی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔گیس اورپانی کے مسائل ہیں۔

ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے۔عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہاکہ آئین پڑھ لیں۔میں سیاسی کارکن ہوں۔جلسے جلوس بھی کرتاہوں۔ہماراایک مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی شدہ حکومت ہے۔اس کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ہم کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچاہتے۔احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔

مگرتصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے۔یہ دھرنے بھی چلیں گے اورجلسے بھی چلیں گے۔عمران خان کاپیغام پہنچ چکاہے۔ملک کوقرض دارکیاجارہاہے۔عوام اب بیدارہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ 30نومبرکولوگوں کوپتہ چل جائیگاکہ پی ٹی آئی جھوٹ بول رہی ہے یاحکومت۔ہم پرامن ہیں۔ہماری آزادی کے حق کونہ چھینیں۔جلسہ کرنے دیں تاکہ ملک میں انتشارنہ پھیلے۔منشورپرکام کررہے ہیں۔

ہمیں لوگ تبدیلی کیلئے کیوں لے کرآئے۔لوگوں نے ہمیں کیوں ووٹ دیا۔ہمیں لوگوں نے اس لئے ووٹ دیاکہ وہ اس نظام سے تنگ تھے۔کرپشن‘لوٹ مار‘تھانہ ‘پٹوارخانہ سے تنگ تھے۔ہرطرف رشوت کابازارگرم تھا۔لوگ ہمیں اس لئے اقتدارمیں لیکرآئے کہ ہم تعلیم اورصحت کوبہترکریں۔پٹوارخانے اورتھانوں سے رشوت ختم کریں۔ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ہم نظام بدل رہے ہیں۔ہم صوبے میں ایک سسٹم بنارہے ہیں۔140قانونی ترامیم ہم نے اسمبلی سے منظورکرائی ہیں تاکہ ادارے اپناکام درست سمت میں کرسکیں۔بغیرسفارش اوربغیررشوت کے عوام کوانکاحق مل سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات