Live Updates

خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ایک سال کیدورا ن صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،کسی صوبائی حکومت نے کھیلوں کے میدان میں ایسی کارکردگی نہیں دکھائی،نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہمارا مشن ہے،نوجوانوں کو ملک کے بہتر مستقبل اور صحتمند معاشرے کا ضامن بنانا چاہتے ہیں

صوبائی ترجما ن تحریک انصاف عائشہ گلالئی کا بیان

جمعرات 27 نومبر 2014 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) تحریک انصاف کی صوبائی ترجمان عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایک سال میں کھیلوں کے میدان میں جو چیدہ چیدہ اقدامات اٹھائے گئے ان میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کیلئے مختلف کھیلوں کے کوچنگ کیمپس،انٹرپراونشل ٹورنامنٹس،انٹر ریجنل ٹورنامنٹس،یوم پاکستان اور یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے ایونٹس،ایبٹ آباد میں خصوصی افراد کیلئے سپورٹس فیسٹیول،عمرا ن خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، صوبے کی 75تحصیلوں میں کھیلوں کے میداروں کیلئے چار بلین روپے کی منظوری،موجودہ کھیلوں کے میدان اور سٹیڈیمز کی حالت بہتر بنانے کیلئے تین سو ملین روپے کی منظوری،مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا کے تحت پورے صوبے کیلئے بیس ملین روپے کی منظوری سے مردوں اور خواتین کیلئے مختلف کھیلوں کے انٹر پراونشل مقابلے اور کوچنگ کیمپس کا انعقاد،پروموشن آف سپورٹس ایکٹویٹی پروگرام کیلئے چالیس ملین روپے کی منظوری جس میں پندرہ ملین جاری کر دئے گئے ہیں،سٹیبلشمنٹ آف سپورٹس اکیڈیمیز فار ٹیلنٹڈ یوتھ سکیم کے لئے 150ملین روپے کی منظوری جس کے ذریعے مختلف کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائی جائیں گی،مردوخواتین کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کا سامان خریدنے کیلئے پچیس ملین روپے کی منظوری،تمام اضلاع میں جوان مراکز قائم کرنے کیلئے 35ملین روپے کی منظوری جس میں اب تک پانچ ملین سات اضلاع کیلئے جاری ہو چکے،جوان مراکز کے قیام کا مقصد طلباء کی کیریئر کونسلنگ،انہیں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا،نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر فلاح سرگرمیوں کی طرف راغب کرناشامل ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک صحتمند معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ا19ملین روپے کی لاگت سے یوتھ پروموشنل ایکٹیویٹیز منعقد کی جا رہی ہیں جن میں انٹرپراونشل یوتھ ایکسچینج پروگرام،یوتھ کارنیوال،ایڈوینچر ایونٹس فار یوتھ،کلچرل ہیریٹیج اویئرنس پروگرام اور رضاکاروں کی تربیت کی جائیگی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ کسی صوبائی حکومت نے کھیلوں کے میدان میں ایک سال کے اندر اتنی کارکردگی نہیں دکھائی،تحریک انصاف کا مشن ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ ایک بہتر اور صحتمند مستقبل کے ضامن ثابت ہو سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات