ایف آئی اے پنجاب نے معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی ادویات کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ادویات قبضہ میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے
جمعرات 27 نومبر 2014 23:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب نے معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی ادویات کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ادویات قبضہ میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف علی میاں نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں قائم جعلی ادویات کی فیکٹریوں میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان سید اعوان علی اور محمد رمضان کو گرفتار کرکے سینکڑوں سے بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کیں۔
ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف ادویہ ساز کمپنیوں نے شکایت کی کہ شہر میں ان کی کمپنیوں کے نام سے جعلی ادویات تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کی ہدایت پر ان کی سربراہی میں ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ساندہ کے کاروباری علاقے میں چھاپہ مارا تو فیکٹری میں جعلی آیوڈیکس اور این فرنچ کریم تیار کی جا رہی تھی۔
فیکٹری سے جعلی آیوڈیکس اور این فرنچ کریم کی بھاری مقدار قبضہ میں لے کر محمد رمضان نامی ملزمان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی کے علاوہ ڈرک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دوسرا چھاپہ بادامی باغ کے علاقہ داتا نگر میں مارا جہاں پر قائم فیکٹری میں جعلی وکس ویپورب تیار کی جا رہی تھی۔ چھاپہ مار ٹیم نے جعلی وکس ویپورب کی بھاری مقدار کو قبضہ میں لے کر جعلی ادویات تیار کرنے میں ملوث ملزم سید اعوان علی کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ اور ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انکشافات متوقع ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات تیار کرنے والے تمام گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.