دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کی بھرپور پیشہ ورانہ تربیت کی جائے گی، انہیں جدید آلات سے لیس کیاجائے گا،ْچوہدری نثار علی خان ،وفاقی وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت رینجرز ایف سی فرنٹیر کور اور دیگر اداروں میں بم ڈسپوزل کی گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں

جمعرات 27 نومبر 2014 23:07

دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کی بھرپور پیشہ ورانہ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کی بھرپور پیشہ ورانہ تربیت کی جائے گی اور انہیں جدید آلات سے لیس کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن اسلام آباد میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سلسلے میں امریکہ اور برطانیہ سے ملنے والی گاڑیوں اور آلات کی تقسیم کے موقع پر کیا تقریب میں امریکہ اوربرطانیہ کی اہم شخصیات مختلف سکیورٹی اداروں کے افسران چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکے سکرٹریز اوردیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو امریکہ اور برطانیہ سے بم ڈسپوزل یونٹ کی مد میں ملنے والے سامان کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا جس میں بم کو ناکارہ بنانے والی جدید ترین ربوٹ ، انگلیوں کے نشانات کو ظاہر کرنے والا سسٹم اور بم کی نشاندہی کرنے والے آلات شامل تھے اس موقع پر پولیس لائن میں بم کو واٹر گن کے ذریعے ناکارہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت رینجرز ایف سی فرنٹیر کور اور دیگر اداروں میں بھی بم ڈسپوزل کی گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :