پتوکی،پیر مختار احمد کا عمران خاں سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
جمعرات 27 نومبر 2014 23:04
پتوکی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر مختار احمد نے مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہیہ دیا اور بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خاں سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری بھی موجود تھے،پیر مختار احمد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،سابق وزیر اعلی پنجاب سردار بمحمد عارف نکئی مرحوم کے صاحبزادے نکئی گروپ کے سربراہ سردار محمد آصف نکئی کو زبردست جھٹکا،جبکہ ان کے سیاسی حریف رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141میں سردار محمد آصف نکئی اور پی پی182میں پیر مختار احمد مل کر الیکشن لڑتے تھے اب ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدصورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور اگلے الیکشن میں عمران خاں کی طرف سے پیر مختار احمد کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا حکم ملا تووہ سردار محمد آصف نکئی کے مد مقابل ہوں گے،ان دونوں کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی رانا محمداسحاق خاں سے جوڑ پڑے گا جس کا فائدہ رانا محمد اسحاق خاں کو ہو گا اور وہ تیسری مرتبہ بھی میدان مار لیں گے،یادرہے کہ اس حلقہ میں تحریک انصاف دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،پیپلز پارٹی اور ق لیگ کاوجود نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے،،پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدسابق رکن صوبائی اسمبلی پیر مختار احمد نےآن لائن کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے کیا ہے،اورآئندہ الیکشن میں پارٹی کے قائدین جن کو الیکشن لڑنے کا حکم دیں گے وہی الیکشن لڑے گا اور میں ایک کارکن کی حیثیت سے بھرپور ساتھ دوں گا اور اگر مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی تو پارٹی کے اعتماد پر پورااتروں گا،انہوں نے وشگاف لفظوں میں اعلان کیا میں ایم این اے کا امیدوار نہیں ہوں اس لیے میڈیا کے دوست میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں کیونکہ میں پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خاں ایک ایسے نئے پاکستان کی تشکیل اور نظام کے لئے کوشاں ہیں جس میں ہر فرد ترقی کی منازل طے کرے گا،30نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہو گا اور انشا ئاللہ موجودہ حکومت کے خاتمہ کا دن ہو گا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.