غیر مسلم رہنماؤں کی ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت یابی کیلئے دعا ،ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت وطن عزیز میں مذاہب کے مابین اتحاد و یگانگت کی علامت ہے

جمعرات 27 نومبر 2014 23:04

غیر مسلم رہنماؤں کی ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت یابی کیلئے دعا ،ڈاکٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی کیلئے پاکستان عوامی تحریک بین المذاہب رواداری ونگ کے سیکرٹری سہیل احمد رضا سے مختلف غیر مسلم رہنماؤں نے فون پر ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت کے بارے خیریت دریافت کیاور انکی صحت کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں میں مسیحی رہنماء جے سالک،رحمت بھٹی مسیح،فادر فرانسس ندیم،یوئیل بھٹی،بوٹا مسیح،ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال،راجہ چوہان،جسٹس(ر) بھجن داس تیوانی،سکھ رہنماء سردار بشن سنگھ،سردار رام سنگھ اورسردار سرجیت سنگھ شامل ہیں۔

غیر مسلم راہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت وطن عزیز میں مذاہب کے مابین رواداری کے فروغ اور اتحاد و یگانگت کی علامت ہے،وہ وطن عزیز کے پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں غیر مسلم بھی شامل ہیں ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :