حکومت سرکاری ملازمتوں میں معذورافراد کے دوفیصد کے کوٹہ پرعملدرآمدکویقینی بنائے،ڈاکٹر محمد انیس الرحمان

جمعرات 27 نومبر 2014 23:01

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) حکومت سرکاری ملازمتوں میں معذورافراد کے دوفیصد کے کوٹہ پرعملدرآمدکویقینی بنائے ایجوکیٹرکوٹہ کوبحال کیاجائے ان خیالات کااظہار بہاول پور سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ معذوربے روزگارنوجوانوں ڈاکٹر محمدانیس الرحمان ،غلام اصغر، محمدایاز، عمران واقف، محمدعادل، اورعبدالقدیرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی معذوروں کاکوٹہ مقررکیاتھا مگرآج تک بہاول پورکے کسی بھی تعلیمی ادارے میں معذورطلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ نہیں دیاگیا اسلامیہ یونیورسٹی کے نوٹی فی کیشن کے مطابق کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل معذور طلباء وطالبات کو یونیورسٹی میں ہی نوکریاں فراہم کی جائیں گی تاحال یونیورسٹی انتظامیہ اب تک کسی بھی فارغ التحصیل معذور طلبہ وطالبات کو نوکری نہیں دی انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود لوگ ہمیں بھیک تودینے کوتیار ہیں مگر کوئی بھی سرکاری محکمہ ہمیں نوکری دینے کوتیار نہیں ہے سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کی بیٹی معذورتھی جس پر انہوں نے ملک کے معذور افراد کیلئے خصوصی اقدامات کئے مگراسکے بعد کسی بھی حکمران کویہ توفیق نصیب نہیں ہوئی کہ وہ معاشرے کے اس محروم طبقے کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی قدم اٹھائے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں معذورافراد کیلئے حکومتی سطح پر بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اس کیمونٹی کوحقارت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کی فلاح وبہبود اورانکے باعزت روزگار کیلئے قومی اسمبلی میں قانون سازی کرکے اس پرعمل درامد کویقینی بنایاجائے