شاہ محمود کا پرویز رشید کے بیان پر اظہار حیرانگی، پریشان نہ ہونے کا مشورہ

جمعرات 27 نومبر 2014 22:38

شاہ محمود کا پرویز رشید کے بیان پر اظہار حیرانگی، پریشان نہ ہونے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملات الجھانے کا الزام عائد کردیا، ساتھ ساتھ پریشان نہ ہونے کا مشورہ بھی دے ڈالا کہتے ہیں کہ 30 نومبر کو دھرنا نہیں ایک دن کا اجتماع ہوگا، حکومتی رویہ دیکھ کر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات کے بیان پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید پرویز رشید مشرق کی قدروں کو نہیں جانتے، وہ معاملات الجھا کر حکومت کیلئے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، 30 نومبر کو دھرنا نہیں، ایک دن کا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 نومبر کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، انتظامیہ ک?ساتھ طے شدہ معاملات کی پاسداری کریں گے، پرویز رشید بلا وجہ پریشان دکھائی دے رہے ہیں، انہیں حوصلہ دیں، حکومت نے کسی اور کو ترجمان بنادیا تو پرویز رشید اسے دل پر نہ لیں، کاش وزیراطلاعات اپنی صلاحیتوں سے پسماندگی دور کردیں۔

متعلقہ عنوان :