اسپیکر قومی اسمبلی سے بیلا رس کے سفیر ایندرے جی کی ملاقات ،

پاکستان بیلا رس کے ساتھ پارلیمانی اوراقتصادی کا فروغ چاہتا ہے، ایاز صادق

جمعرات 27 نومبر 2014 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان بیلا رس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی رابطوں میں فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلا رس کے سفیر ایندرے جی ارمولووچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے پارلیمنٹ ہا?س میں ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی ہیں اور نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش ہے۔