کراچی میں مدرسے سے ملنے والی بچیوں کو اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ کے حوالے کے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی میں مدرسے سے ملنے والی بچیوں کو اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ باجوڑ کے حوالے کے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بچیوں کو باجوڑ میں موجود ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ مدرسے سے بازیاب ہونے والی بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کرنے کے حوالے سے کمشنر ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ فیاض شیر پاؤ اور صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن بچیوں کے والدین کراچی میں موجود نہیں ہیں انہیں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ بچیوں کو ان کے والدین سے ملاقات کے بعد حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہونے والی گرفتاری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

دوسری جانب بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے والوں کو باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرروبینہ قائمخانی نے کہا کہ بچیوں کو رات یا جمعہ کی صبح والدین کے حوالے کردیا جائے،بچیوں کی حوالگی میں قانون کو ملحوظ خاطررکھا جائے گا۔

روبینہ قائمخانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے معاملے پر کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعے کی جامع تفتیش شروع کردی ہے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بچیوں کے لیئے سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :