کراچی میں آلو 15 روپے سستا ہوکر 35 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ،کراچی میں آلو 15 روپے سستا ہوکر 35 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب

جمعرات 27 نومبر 2014 22:31

کراچی میں آلو 15 روپے سستا ہوکر 35 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ،کراچی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی میں آلو 15 روپے سستا ہوکر 35 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے ۔ سبزی منڈی کے تاجروں کے مطابق چین سے آلو کی درآمد جاری رہنے اور پنجاب سے آلو کی نئی فصل آنے کے باعث آلو سستا ہواہے ۔

(جاری ہے)

ہول سیل سطح پر آلو کی فی من قیمت ایک روز میں 400روپے گھٹ کر 650روپے فی من ہوگئی جبکہ فی کلو ہول سیل قیمت 15 روپے کمی کے بعد 15 روپے فی کلو ہو چکی ہے ۔تاجروں کاکہنا ہے کہ رواں سیزن پنجاب میں آلو کی فصل خاصی اچھی رہی ہے جس کے باعث آلو کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔رواں سال فی کلو آلو کی قیمت 80 روپے تک بھی جا پہنچ تھی ۔

متعلقہ عنوان :