ایکسپوسینٹر میں آٹھویں دفاعی نمائش کی سیکیورٹی انتظامات کی ریہرسل مکمل

جمعرات 27 نومبر 2014 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)ایکسپوسینٹر میں آٹھویں دفاعی نمائش کی سیکیورٹی انتظامات کی ریہرسل مکمل کرلی گئی ہے، سیکیورٹی کی ریہرسل آئیڈیاز 2014 کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریہرسل کے موقع پر گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ اور لیاقت آباد جانیوالی شاہراہ پر ٹریفک جام رہا، تاہم ریہرسل مکمل ہونے کے بعدٹریفک بحال کردیا گیا ہے ۔