پاکستان ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی اہمیت رکھتاہے،گورنر سندھ

جمعرات 27 نومبر 2014 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی اہمیت رکھتاہے آج کی اس تقریب کا موضوع پاکستان مواقعوں کی سرزمین بھی اسی مناسبت سے ہے یہ ایک ایساموضوع ہے جوآج کے وقت کی ضرورت ہے جس پرمسلسل تبادلہ خیال ہوتے رہناچاہیئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی،امن وامان اوردیگرچیلنجزسے نبردآزماہے ان حالات میں ایسی تقریب منعقدکرنے پرمیں سی ای اورCEOکلب پاکستان کی ٹیم کابے حدممنوں ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے امیج کوبلندکرنے کے لئے بزنس لیڈرزکویکجاکیااورپاکستان میں موجودبے پناہ مواقعوں کے حوالے سے آگاہی دی ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کارجتنی آسانی سے منافع حاصل کرسکتے ہیں اسیے مواقع کم ہی موجودہوتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں 8ویں سی ای او سمٹ ایشاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت توانائی،زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،کان کنی،ٹرانسپورٹ اورمواصلات ایسے شعبے ہیں جن پر سرمایہ کاری یقینی منافع کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے چیلینجگ حالات میں بھی پاکستان میں تجارت بہترنتائج پیداکررہی ہے جس کی مثال بین الاقوامی کمپنیوں کی سالانہ رپورٹ سے واضح ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منافع کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے موجودہ حکومت توانائی کے شعبے میں قلیل اوروسط مدتی بنیادپرکام کررہی ہے جبکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ تجارتی بنیادپرخطے کے ممالک سے اپنے تعلقات کوبہترسے بہتربنائے،خطے کی تجارت ہی آگے بڑھنے کاواحدذریعہ ہے اورپاکستان خطے میں ساؤتھ ،سینٹرل اورغربی ایشیاء کے درمیان موجودہے،انہوں نے کہا کہ مینجرٹوڈے میگزین تاجربرادری کے لئے روشن کن ہے یہ ایک بڑی کاوش ہے میں اعجاز نثار اوران کی ٹیم کواس کارنامہ ہائے انجام دینے پرمبارکبادپیش کرتاہوں ،آج پاکستانی تاجروں کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے مضامین میں شائع کرسکتے ہیں یہ متاثرکن طریقہ ہے عالمی سطح پرپاکستان کے کارپوریٹ سیکٹرکے تاثرکوواضح کرنے کا،انہوں نے کہا کہ معیشت اورمالی سیکٹرکی ترقی میں نجی شعبہ اہم کرداراداکررہاہے حکومت ایسی پالیسی وضح کرے گی جس میں نجی سیکٹرکوذیادہ سے ذیادہ مواقع حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :