بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو مزید مؤثر اور رضاکاروں و محکمہ صحت کے اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،
دلخراش واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
جمعرات 27 نومبر 2014 22:26
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو مزید مؤثر اور رضاکاروں و محکمہ صحت کے اہلکاروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، بدھ کے روز رونما ہونے والے دلخراش واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، رکن صوبائی اسمبلی فتح محمد بلیدی، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی پولیس عملش خان، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، سیکرٹری صحت ارشد بگٹی، ڈی آئی جی ایف سی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ کو واقعہ اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم جمعرات کے روز بھی بغیر کسی تعطل کے جاری رہی حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو مہم کے رضاکاروں اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اقدامات سے متعلق بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر کو مختلف زونوں میں تقسیم اور مہم کو مرحلہ وار چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، سیکورٹی کے علاوہ رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا، جس زون میں مہم چلائی جائے گی وہاں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی، علاقے کی ناکہ بندی، مشکوک گاڑیوں اور افراد کی موثر چیکنگ کے علاوہ پولیس اہلکار تعینات ہونگے اور سیکورٹی کا جائزہ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران لیں گے، جبکہ مہم کے دوران متعلقہ زون کے علماء کرام، معتبرین، سیاسی ورکرز اور کونسلر کا نہ صرف تعاون حاصل کیا جائے گا بلکہ ان کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت کو موجودہ ٹیکہ جات مہم اور پولیو مہم کی موثر منصوبہ بندی، کامیابی اور رضا کاروں کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.