سارک سربراہی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری،

رکن ممالک کا سارکتنظیم کی کارکردگی بہتر بنانے پر اتفاق، جنوبی ایشیا کے آزادتجارتی معاہدے تجارتی سہولیات، روابط میں اضاضے ، دہشت گردی کے خاتمے اور سرحد پار جرائم کی روک تھام،عوام کی ترقی کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ، پاکستان2016 ء میں اسلام آباد میں انیسویں سارک کانفرنس میں رکن ممالک کی میزبانی کرے گا

جمعرات 27 نومبر 2014 22:26

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سارک سربراہی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، تمام رکن ممالک کا جنوبی ایشیا کے آزادتجارتی معاہدے تجارتی سہولیات، روابط میں اضاضے ، دہشت گردی کے خاتمے اور سرحد پار جرائم کی روک تھام سمیت تنظیم کی کارکردگی بہتر بنانے پر اتفاق، عوام کی ترقی کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، ،36نکاتی اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سارک کے علاقائی تعاون کوازسرنو مضبوط بنایاجائے اور جنوبی ایشیا کے لوگوں کی ترقی کی خواہشات کوپورا کرنے کیلئے اس میں نئی روح پھونکی جائے۔

سربراہان مملکت وحکومت نے تجارت ، سرمایہ کاری، مالیات ،توانائی ، سیکورٹی ، بنیادی ڈھانچے، روابط بڑھانے اور ثقافت میں تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیامیں علاقائی سا لمیت کی خاطرامن، استحکام اور خوشحالی کیلئے علاقائی استحکام کومزید مضبوط کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس کی اختتامی تقریب جمعرات کے روز کھٹمنڈو میں ہوئی۔

تقریب میں سارک کے رکن ملکوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے پر پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے دستخط کیے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ نے کہا کہ پاکستان انیسویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے مختصر خطاب میں اجلاس میں شریک ملکوں کو کانفرنس کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان2016 ء میں اسلام آباد میں انیسویں سارک کانفرنس میں رکن ممالک کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :