حیدرآباد،حیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز ،

واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ صارفین کے 3ہزار بجلی کے کنکشن منقطع جبکہ 100 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن کاٹ کر ،15چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج

جمعرات 27 نومبر 2014 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) حیدرآبادالیکٹرک سپلائی (حیسکو) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ کے احکامات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو اور FIAکیخصوصی ٹیموں کی کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔آج نوابشاہ، سانگھڑ، میر پور خاص ، ٹنڈو محمد خان و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ صارفین کے 3ہزار بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں ۔

جبکہ 100سے زائد غیر قانونی کنڈہ کنکشن ہٹائے اور 15بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 650کنکشن، سانگھڑ میں کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 560 کنکشن، میرپورخاص میں کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 600 کنکشن، ٹنڈو محمد خان میں کا روائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 640کنکشن ، ٹنڈو آدم میں کا روائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 550کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ کنکشن واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی بحال کیئے جاہیں گے ۔ اس کے علاوہ1ارب سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے ۔ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے احکامات ہیں کہ جو نادہند ہ صارف بجلی کے بقایا جات ادا نہیں کرتا اس کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں۔ صارف کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو واجبات کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کردیئے جائیں ۔

کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ واجبات کی100 فیصد وصولی کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے جس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یہ خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں ہائی لاز فیڈروں کے علاقوں میں گھر گھر جاکر چیکنگ کررہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف یہ کاروئیاں واجبات کی 100 فیصد وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام تک جاری رہیں گی۔ موجودہ حکومت کے احکامات ہیں کہ بجلی چوروں کا خاتمہ ضروری ہے اور ہمارے لئے سب سے اولین چیلنج بجلی چوری کو روکنا ہے جس سے لائن لاسسز میں کمی ہوگی اور ادا رہ ترقی کرسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :