کوئٹہ ،فرنٹےئر کور بلوچستان کا کاہان کے علاقے سورز میں مسلح افرا د کے خلاف سر چ آپریشن ،

کارروائی میں02ایف سی اہلکار زخمی جبکہ 1 مسلح شخص ہلاک اورمتعد د گرفتار

جمعرات 27 نومبر 2014 22:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) فرنٹےئر کور بلوچستان کا کاہان کے علاقے سورز میں مسلح افرا د کے خلاف سر چ آپریشن ۔کارروائی میں02ایف سی اہلکار زخمی جبکہ 1 مسلح شخص ہلاک اورمتعد د کوگرفتار کر لیا گیا ایف سی تر جما ن کے جا ری کر دہ پر یس ر یلیز کے مطابق فرنٹےئر کور میوند رائفلز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کاہان کے علاقے سورز میں علی الصبح سرچ آپریشن شروع کیا کہ اس دوران خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے مورچہ زن نا معلو م مسلح افرا دنے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر فرنٹےئر کور کے اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائر نگ کی دونوں جانب سے شدید فائر نگ کے تبادلے کے دوران مو رچہ زن تسلسل کے ساتھ خود کار جدید آتشی اسلحہ ،راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ فرنٹےئر کور کے اہلکاروں کے خلاف استعمال کرتے رہے تاہم فرنٹےئر کور کے اہلکاروں نے مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے 1حملہ آ ور کو ہلاک اور متعدد کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ فرنٹئیر کور کے2اہلکار زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فورسز کی سپلائی اور رسد کے لئے ہیلی کاپٹر ز بھی استعمال کئیے گئے۔ہلاک اور گرفتار ہونے وا لے کا لعد م تنظیم کے مسلح افراد کے قبضے سے بر آمد کئے جانے والے اسلحہ میں خود کار ہتھیار،راکٹ لانچرز،بارودی مواد،آئی ای ڈیز اور بھاری مقدار میں ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ افراد ٹرین وسیکورٹی فورسز پر حملے، گیس پائپ لائنوں کو اُڑانے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرسکیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔مزید برآں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ بلوچستان کو پر امن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگااور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب صوبے بھرسے دہشتگردوں اورتخریب کاروں کا قلع قمع کردیاجائے گا۔