کھٹمنڈو میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات

پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر سیکرٹری خارجہ ،مذاکرات ختم کیو ں کئے، وزیراعظم نواز شریف کا بھارتی ہم منصب سے شکو ہ ، نریندر مودی پا کستا نی وزیر اعظم کے سوال کا جو ب نہ دے پا ئے

جمعرات 27 نومبر 2014 22:17

کھٹمنڈو( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) کھٹمنڈومیں وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے مختصر ملاقات کی جس میں سیکرٹری خارجہ مذاکرات شروع کرنے پرتبا دلہ خیا ل کیا گیا ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی ہم منصب مودی سے شکوہ کیا کہ پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر سیکرٹری خارجہ مذاکرات ختم کئے گئے جس پر نریندر مودی کوئی جواب نہیں دے سکے ۔

جمعرات کے روز بھارتی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو میں کھانے کی میز پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں نریندر مودی نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو کی جس میں نریندر مودی نے نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں کہ ان کی حلف برداری میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف دہلی تشریف لائے تھے جس پر نواز شریف نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تلخی کم کرنے اور بہتری کاراستہ نکالنے کیلئے آئے تھے لیکن افسوس کہ ہم دونوں کے درمیان گفتگو میں جو معاملات طے ہوئے بدقسمتی سے ان پر بھارت کی جانب سے کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی سے واضح طور پر کہا کہ ہم نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی تاکہ تعلقات میں بہتری آسکے لیکن افسوس ہے کہ آپ نے سیکرٹری خارجہ کا دورہ منسوخ کردیا اور پاکستان کو اس سلسلے میں اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو اپنی اس غلطی کا احساس ہونا چاہیے اور بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے تو پھر پاکستان کو بھارت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم بھارت کے ساتھ ہر میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں لیکن دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کرسکے واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے صدور کی جانب سے کوشش کی گئی تھی کہ دونوں کے درمیان مستحکم بات چیت ہوجائے ۔