عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔ان پر بھی پتھرپڑ سکتے ہیں ، پرویزرشید ،
عمران خان کا الیکشن ٹریبونل میں جانا مثبت عمل ہے ۔امید ہے یوٹرن نہیں لیں گے،پیر ،گدی نشین،جاگیردار ،صنعت کار اور کارپوریٹ کلچر کے حامی عمران خان کی پارٹی میں ہیں،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 27 نومبر 2014 22:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عام آدمی کی دعویدار پارٹی ہے لیکن سب سے بڑا گدی نشین جاگیردار ،صنعت کار اور کارپوریٹ کلچر کے حامی اس پارٹی میں شامل ہیں۔عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پتھر ان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔عمران خان کا الیکشن ٹریبونل میں جانا مثبت عمل ہے ۔
امید ہے کہ وہ یوٹرن نہیں لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی پارٹی کے بہت بڑی دعویدار ہے ۔جس میں سب سے بڑا پیر ،گدی نشین،جاگیردار ،صنعت کار اور کارپوریٹ کلچر کے حامی عمران خان کی پارٹی میں ہیں اور ہر وقت ا ن کے ارد گرد کھڑے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالت اور الیکشن ٹریبونل میں جانا مثبت عمل ہے ۔
اگر وہ عدالت میں ثبوت پیش کریں گے تو ہم بھی ثبوت لیکر آئیں گے اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان یوٹرن نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زبیر عمر ایک شریف نفس انسان ہے ۔عمران خان کی جانب سے ان پر الزامات لگانا غلط بات ہے ۔مسلم لیگ (ن) ایک ایک متوسط کی پارٹی کی ہے جس میں ہمیشہ عام آدمی کو سیاست کرنے کا موقع دیا ہے ۔عمران خان شریف لوگوں پر الزامات لگاتے ہیں جب ان پر تنقید کی جاتی ہے تو وہ طیش میں آجاتے ہیں الزامات کا جواب دینے کی بجائے غیر مہذب القابات دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جمعہ کو اگر ثبوتوں کے ساتھ آئیں گے تو ہم بھی ثبوت لیکر آئیں گے اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان اپنے کی گئی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی عہدیدار اگر سفر کرتا ہے تو اپنے اخراجات خود دیتا ہے ۔عمران خان کے اخراجات لوگوں کے فنڈز سے کئے جاتے ہیں ۔۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.