”دھیرے دھیرے۔۔۔۔“نوازشریف آگے بڑھے،مودی سے مصافحہ ، قہقہہ اور پھر تالیوں کی گونج،نوازشریف اور نریندر مودی کا اختتامی تقریب کے موقع پر گرمجوشی سے مصافحہ

جمعرات 27 نومبر 2014 22:14

”دھیرے دھیرے۔۔۔۔“نوازشریف آگے بڑھے،مودی سے مصافحہ ، قہقہہ اور پھر ..

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی بالآخرمیزبانوں کی کوششوں سے سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں قریب آگئے ،نوازشریف نے آگے بڑھ کر مودی سے مصافحہ کیا جس کے بعد مودی اور نوازشریف کے قہقہے بھی گونج اٹھے جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجاکر ان کے درمیان اچھے جذبات کے اظہار پر انہیں داد دی اورہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نوازشریف نے نریندر مودی سے پرجوش مصافحہ کیا جوکہ کافی دیر تک جاری رہا اور اس دوران دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں کے ساتھ نیک خواہشات کا تبادلہ خیال کیا جبکہ اس دوران تمام سربراہوں کی نظریں نوازشریف اور نریندر مودی پر جم گئیں اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ عنوان :