طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے پر 5 دسمبر کو سرگودھا میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی

جمعرات 27 نومبر 2014 22:08

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان عوامی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے پر 5 دسمبر کو سرگودھا میں ہونے والے جلسہ عام کو ملتوی کردیا گیا جس کے باعث پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کئے گئے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 5 دسمبر کو سرگودھا میں ایک جلسہ عام منعقد کرنا تھا جس کی منظوری کیلئے عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ کو ایک درخواست دی اور ملاقاتیں کیں لیکن انتظامیہ نے سٹیڈیم میں عوامی تحریک کو جلسہ نہ کرنے کی اجازت دینے سے معذوری ظاہر کردی اور مقامی عہدیداران کو اس سے صاف طور پر مطلع کردیا تاہم آخری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کو عارضہ قلب کے باعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہوں نے عین وقت پر سرگودھا میں جلسہ کرنے سے معذرت کردی تاہم 5 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے سرگودھا میں ہونے والے جلسہ کو تاحکم ثانی منسوخ کردیا گیا جس کے باعث تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور 5 دسمبر کو باوثوق ذرائع کے مطابق سرگودھا میں جلسہ کا انعقاد نہیں ہوگا اور طاہرالقادری طبیعت کی ناسازی کے باعث سرگودھا نہیں آسکیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماء عمران خان نے تمام پابندیوں کے باوجود سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم میں کامیاب جلسہ کیا تھا

متعلقہ عنوان :