وزارت کے پاس فورس نہ ہونے کے باوجود 53 سرکاری مکانات قابضین سے خالی کرائے،پارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی

جمعرات 27 نومبر 2014 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)پارلیمانی سیکرٹری ساجد مہدی نے کہا ہے کہ سرکاری رہائش گاہیں خالی ہیں ۔سب سے بڑی رکاوٹ عدالتوں کی جانب سے دیئے گئے حکم امتناعی ہیں ۔وزارت کے پاس فورس نہ ہونے کے باوجود 53 سرکاری مکانات قابضین سے خالی کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ساجدمہدی نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ میں قابضین خالی کرانے کے لئے عدالتیں ہیں جو حکم امتناعی دے دیتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ کے پاس پولیس اہلکار ماتحت نہیں ہوتے اس لئے بھی مشکلات درپیش ہیں اس کے باوجود53 سرکاری رہائش گاہیں خالی کرائی ہیں۔(