چیئرمین ایس ای سی پی کے لئے اشتہار دیدیا ہے جلد کسی موزوں شخص کو تعینات کیا جا ئے گا، پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ،
دھرنوں کیو جہ سے ڈالر پراثر پڑا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے،ریلوے کو بہتری کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں اور ان میں بہتری آرہی ہے،رانا محمد افضل کا ایو ان میں اظہا ر خیا ل
جمعرات 27 نومبر 2014 22:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ پی آئی اے،ریلوے کو بہتری کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں اور ان میں بہتری آرہی ہے، ایس ای سی پی کے کام میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے چیئرمین ایس ای سی پی کے لئے اشتہار دیدیا ہے جلد کسی موزوں شخص کو تعینات کیا جا ئے گا، دھرنوں کیو جہ سے ڈالر پراثر پڑا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوا ہے،جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے،ریلوے کو بہتری کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں اور ان میں بہتری آرہی ہے ۔
اقبال قادری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پا کستا ن سٹیل ملز کو حکو مت نے 18.5 ارب دئیے ہیں انہو ں نے بتا یا کہ عمومی شماریات ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت نے گورننگ سیل قائم کیا اس میں ہائی کوالیفائیڈ لوگ ہیں اور شماریات آزاد ادارہ ہے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال میں56 گاڑیاں منگوائی گئیں تھیں اور اس طرح مجموعی طور پر 52810 گاڑیاں منگوائی گئیں ہیں جس میں زرعی ٹریکٹر ،بسیں ،کوچز،کاریں، جیپیں اور موٹر سائیکل شامل ہیں ۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ ایس ای سی پی کے کام میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے چیئرمین ایس ای سی پی کے لئے اشتہار دیدیا ہے جلد کسی موزوں شخص کو تعینات کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی خبروں پر توجہ دیں تو آئے روز حکومت پر کرپشن پر الزام لگائے جاتے ہیں ۔محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کے تازہ ترین معاہدہ کے پیش نظر جی ڈپی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کیو جہ سے ڈالر پراثر پڑا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈز کی تقسیم این ایف سی ایوارڈ کے مطابق کرتی ہے۔جولائی سے اکتوبر تک حکومت سندھ کو89.8 ارب روپے منتقل کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنشنرز کی سرمایہ کاری سکیم شروع کی گئی ہے ۔ایس اے اقبال قادری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں مردم شماری کے لئے حکومت تیار ہے اور سی سی آئی کے اجلاس میں اس کو منظور کرنا ہے ۔وزیر اعظم نے منظوری دیدی ہے ۔بھارت کو قومی اسمبلی میں بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہسوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورانگزیب نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں ایمپر واٹر ایکسپوزو ڈیوائس کی تیاری اور استعمال کو روکنے کے لئے صوبوں کے پاس اختیارات ہیں کیونکہ18 ویں ترمیم کے بعد اس کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ میں شہید ہونے والوں کو صوبوں نے داد رسی کرنی ہے ۔عائشہ سید کے سوال جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لئے حکومت کی جانب سے قائم کردہ اداروں کی تعداد چار ہے اور مجموعی طور پر 12790 افراد کا علاج کیا جا چکا ہے ۔ایس اے اقبال قادری کے سوال کے جواب میں ایم اورنگزیب نے بتایا کہ پیڈ رسپانس فورس نے وفاقی دارالحکومت ،پنجاب رینجرز اور گلگت بلتستان کے سکاؤٹس کے459 دستوں اور پولیس354 پولیس افسران پر مشتمل ہے تا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں پر قابو پایا جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.