فوج کو پاکستانی رینجرز کی گولہ باری کا سختی سے جواب دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، بھارتی وزیر دفاع،

کسی کو سرحد کے اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 22:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکار نے کہا ہے کہ فوج پاکستانی رینجز کی گولہ باری کا سختی سے جواب دینے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور کسی کو اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکار نے راجیہ سبھا کو آگاہ کیا کہ سرحدوں ک تعین نہ ہونے کی وجہ سے لبریشن آرمی کے اہلکار اس طرف آنے میں کامیا ہو جاتے ہیں اور یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے اس طرح کے واقعات سرحدوں پر رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ چینی لبریشن آرمی کے اہلکاروں کو بھارتی حدود میں ٹینٹ نصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کو احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ گولی کا جواب گولی سے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رواں برس سرحدوں پر گولہ باری کے نتیجے میں میں بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔انہوں ن ے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر خفیہ اداروں وزارت دفاع کو باضابطہ طور پر فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مارگر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :