بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر میں فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

چناب رینجرز کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب ، بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 22:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) بھارتی فوجوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کی صبح بھی بھارتی فوجوں کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے سرحدی علاقوں کے قریب واقع دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے ، فائرنگ سے کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :