ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کردم لینگے، شہبازشریف ،

انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست نے ملک کی ساکھ کو متاثر کیا، بیرونی سرمایہ کارو ں کو بھی سازگار ماحول فراہم کیاجارہا ہے،چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملا قا ت

جمعرات 27 نومبر 2014 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا عزم کررکھا ہے ، بیرونی سرمایہ کارو ں کو بھی سازگار ماحول فراہم کیاجارہا ہے۔لاہور میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی ٰ کا کہناتھاکہ حکومت نے لاہور سمیت بڑے شہروں میں صفائی کا جدید نظام متعارف کرادیا ہے، سالڈ ویسٹ کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کی اظہار دلچسپی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب سے سابق صدر رفیق تارڑ ،وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الاحسنات اوردیگر شخصیات نے ملاقات کی اورسیلاب زدگان کی امداد کیلیے ڈھائی کروڑ روپے کے چیک پیش کیے۔ وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ مخیر حضرات کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی وقومی اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ، شہبازشریف کا کہناتھاکہ انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست نے ملک کی ساکھ کو متاثر کیا ہے ،حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔