اسلام آباد ہائیکورٹ ،آصف زرداری کیخلاف تو ہین عدا لت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ ،

سابق صدر نے اپنی پارٹی کے جلسوں میں متعدد با ر اعلی عدلیہ کیخلاف نازیباء الفاظ استعمال کئے تو ہین عدا لت کی کا روا ئی کی جا ئے، فاضل وکیل، عدالت نے سا بق صدر کے خلا ف سپریم کو رٹ کے فیصلو ں کی نقول بھی طلب کر لیں

جمعرات 27 نومبر 2014 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو دجال کہنے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریاض حنیف راہی بنام آصف زرداری کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر نے اپنی پارٹی کے جلسوں میں متعدد مرتبہ اعلی عدلیہ کیخلاف نازیباء الفاظ استعمال کئے ہیں اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو دجال کہا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے پارٹی کے جلسوں میں پولیٹیکل گیم کیلئے بیانات دئیے ہیں کہ انہیں پانچ سالہ دور حکومت میں عدالت کے سوموٹو نوٹسز کی وجہ سے حکومت نہیں کرنے دی گئی اور انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سابقہ حکومت کا پانچ سالہ دور مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد بھی دی تھی لہٰذا عدالت سے استدعاء ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے بطور صدر پاکستان انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

فاضل وکیل نے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلہ جات کے حوالے بھی دئیے جس پر عدالت نے انہیں فیصلہ جات کی نقول پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق صدر کیخلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔

متعلقہ عنوان :